کیپٹن( ر) صفدر 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے

جمعرات 22 جون 2017 15:38

کیپٹن( ر) صفدر 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیر اعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 24 جون کو ہی جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 24 جون کی صبح 11بجے جے آئی ٹی میں پیش ہوں گے ،ْجے ا?ئی ٹی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی پیش ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز 5 بار اور حسن نواز 2بار مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے۔وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع، کلاس فیلو سعید احمد چمن، جاوید احمد کیانی اور دیگر بھی مشترکا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔