Live Updates

پی ٹی آئی کے نیا پاکستان کی شرمناک جھلک پوری قوم نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے دوران دیکھ لی، ڈاکٹر آصف کرمانی

پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاھتی ہے، عمران خان اینڈ کمپنی ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں ، بیان

جمعرات 22 جون 2017 15:38

پی ٹی آئی کے نیا پاکستان کی شرمناک جھلک پوری قوم نے مریم اورنگزیب کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نیا پاکستان کی ایک اور شرمناک جھلک آج پوری قوم نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس کے دوران دیکھ لی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاھتی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اینڈ کمپنی ملک میں انارکی اور خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کی حمایت سے پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی ناکام بنا دیں گے۔ عمران خان 2018 کے الیکشن میں اپنی شکست کی تیاری ابھی سے شروع کردیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر انشا اللہ جیتے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات