بلغاریہ اور ایران کے اقتصادی روابط میں توسیع

جمعرات 22 جون 2017 15:34

بلغاریہ اور ایران کے اقتصادی روابط میں توسیع
بلغراد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ایران اور بلغاریہ کے اعلی عہدیداروں نے باہمی ثقافتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔صوفیا میں تعینات ایرانی سفارتخانے کے عبوری ناظم الامور حسن دوتاقی نے بلغاریہ کے وزیر ثقافت بول بنو کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اعلی ایرانی سفارت کار نے تہران صوفیا کے درمیان موجود مختلف معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مما لک کی ثقافت سمیت دیگر مختلف شعبوں کے روابط میں گزشتہ تین سالوں میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہیں۔

انہوں نے بلغاریہ کے وزیر سے آنے والے سالوں میں تہران میں منعقدہ سالانہ بین الاقوامی کتب نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔دونوں عہدیداروں نے ایران اور بلغاریہ کے 120 ویں سفارتی تعلقات اور 70 ویں ثقافتی تعلقات کی سالگرہ کے لئے مختلف تقریبات کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :