ایران کی کیوبا پر امریکی اقتصادی پابندیوں کی مذمت

جمعرات 22 جون 2017 15:34

ایران کی کیوبا پر امریکی اقتصادی پابندیوں کی مذمت
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے کیوبا پر نئی اقتصادی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی یہ پابندیاں ایک ناکام اور غیر موثر خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

بہرام قاسمی نے کیوبا کی جانب سے امریکہ کے توسیع پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مزاحمت اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوبا کی عوام اور حکومت پیچھلی پانچ دہائیوں کے دوران امریکی ظالمانہ اقدامات کی کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیوباکے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کو مسترد کرتا ہے اور اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امریکی حکمران اس طرح کی پابندیوں سے کوئی نتیجہ اخذ نہیںکریں گے۔

متعلقہ عنوان :