جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں، بھائی عبدالرحمن

جمعرات 22 جون 2017 15:34

جمعتہ الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جارہے ہیں، ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) کل جمعة الوداع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جایئں گے شہریوں کو چاہیئے کہ وہ اس ضمن میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور کوئی بھی مشکوک شخص یا چیز دیکھیں اس کی فوری اطلاع پولیس کو 15 پر کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار نجمن ِتاجران شہر و ضلع سرگودھا کے راہنما بھائی عبدالرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت بازاروں میں عید کی خریداری کا رش ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد خریداری کیلئے آرہی ہے ۔دکانداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ کوئی مشکوک شخص یا چیز کہیں دیکھیں اس کی اطلاع بازاروں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو دیں ۔