Live Updates

تحریک انصاف آزاد کشمیر کروڑوں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمان ہے‘

غیور ان مظفرآباد نے حکومت کیخلاف ریفرنڈم دیدیا ‘وفاقی حکومت نے فاروق حیدر کو زیر اعظم بنا کر ریاست پر مسلط کیا ‘آزاد خطہ کی عوام ان کے خلاف از خود اٹھ کھڑی ہوئی ہے مظفر آباد میں افطار ڈنر سے پی ٹی آئی رہنمائوں تقدیس گیلانی، گلزار فاطمہ، دیوان غلام محی الدین، عبد الماجد خان کا خطاب

جمعرات 22 جون 2017 15:28

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کروڑوں کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، غیور ان مظفرآباد نے آج جو لوٹیہ حکومت کیخلاف ریفرنڈم دے دیا ہے وفاقی حکومت نے راجہ فاروق حیدر خان کو زیر اعظم بنا کر ریاست پر مسلط کیا تھا مگر آزاد خطہ کی عوام ان کے خلاف از خود اٹھ کھڑی ہوئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ایک طرف قائد پاکستان عمران خان کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کمر بستہ ہے تو دوسری طرف وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کروڑوں کشمیریوں کے قاتل مودی کے ساتھ ملک تقسیم کشمیر کی سازش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنے کاروبار کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں مگر ہم اس سازش کو کسی صورت پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد کی طرف سے دیے جانے والے ایک افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آزاد خطہ میں عوامی مینڈیٹ چرانے کی جو غلطی کی تھی اسی کا خمیازہ آج ایک 18 ویں گریڈ کے آفیسر کے سامنے پیش ہو کر اپنی صفائیاں پیش کر نے کی صورت ادا کر رہے ہیں۔

آج ہم عمران خان کی جرات اور مستقل مزاجی ثابت قدمی پر انہیں سلام پیش کر تے ہیں جس طرح انہوں نے نواز شریف اور شریف خاندان کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔اس موقع پر محترمہ تقدیس گیلانی، گلزار فاطمہ، دیوان غلام محی الدین، عبد الماجد خان، خواجہ فاروق احمد، زاہد مغل نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ جب کہ سردار تبارک علی، ملک امتیاز اعوان، ملک انصر سہیل، منیر اختر سلہریا، ملک عنایت، حاجی گل خنداں ،راجہ مدد علی خان، راجہ شیراز ،اظہر عباسی، عدیل احمد میر، ملک محسن اعوان، یاسر مغل، سردار واصف،سلیم اعوان، اسد جاوید، عبد الرزاق خان، قاضی اسرائیل، سید جواد گیلانی، راجہ الیاس ، چوہدری شاہنواز اپنے اپنے حلقہ جات سے درجنوں کارکنان سمیت افطار ڈنر میں جوق در جوق شریک ہوئے تقریب میں تحریک انصاف کے کارکنان شام پانچ بجے ہی آنا شروع ہو گئے خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد تقریب میں محترمہ گلزار فاطمہ اور تقدیس گیلانی کی قیادت میں پہنچی ۔

ڈویژن مظفرآباد کے تمام حصوں کے علاوہ حلقہ تین یونین کونسل گوجرہ سے سردار تبارک علی کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جلوس کی صورت تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر انصر سہیل ملک نے کی تقریب میں وزیر اعظم بیرسٹر کے نعرے گونجتے رہے۔ مہمان خصوصی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب تقریب میں پہنچے تو آئی ایس ایف کے کارنوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :