چوہدری محمد نعیم تاجروں کی پہچان ہیں ‘تاجر برادری کے حقوق کے لیے جس طرح چوہدری محمد نعیم نے جہدوجہد کی ہے ‘

اس کی مثال نہیں ملتی‘مفاداتی ٹولہ چوہدری محمد نعیم کی کردار کشی سے باز آجائے سابق صدر انجمن تاجران میاں محمد ٹائون چوہدری فصیل خالق کی بات چیت

جمعرات 22 جون 2017 15:28

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) سابق صدر انجمن تاجران میاں محمد ٹائون چوہدری فصیل خالق نے کہا ہے کہ چوہدری محمد نعیم تاجروں کی پہچان ہیں ‘تاجر برادری کے حقوق کے لیے جس طرح چوہدری محمد نعیم نے جہدوجہد کی ہے ۔اس کی مثال نہیں ملتی ۔مفاداتی ٹولہ چوہدری محمد نعیم کی کردار کشی سے باز آجائے ۔میاں محمد ٹائون کے تاجر چوہدری محمد نعیم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مفاداتی ٹولے کو تاجر برادری مسترد کر چکی ہے ۔اپنی اندر کی آگ بجھانے کے لیے مفاداتی اب چوہدری محمد نعیم کردار کشی اور بازاری زبان استعمال کرنے پر اتر آئے ہیں ۔میرپور کے تاجر چوہدری محمد نعیم کے ساتھ کھڑے ہیں ۔اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ۔میرپور شہر کے ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک تاجر برادری کی اکثریت نے چوہدری محمد نعیم قیادت پر بھرپوراعتماد کا اظہار کر رکھا ہے مخالفین کے پاس اب تاجروں پر مسلط ہونے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد نعیم پر تاجروں کے بھرپور اعتماد اور چوہدری محمد نعیم کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر چند شر پسند عناصر آگ بھگولہ ہو گئے ہیں ۔ذلت اور رسوائی ماضی کی طرح ان کا مقدر ٹھرے گی ۔چوہدری فصیل خالق نے کہا کہ مفادتی ٹولہ پہلے اپنے گریبان جھانکیں ۔کردار کشی کرنے والے اپنی اوقات دیکھ کر بات کریں ۔