کراچی سے راولپنڈی،مظفرآباد کا کرایہ تین ہزار سے 35سو روپے لے کر کشمیری عوام کو ٹرانسپورٹر کوچ سروس نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ‘ نوٹس لیاجائے

آزاد کشمیر کے معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار سجاد گل کا ہنگامی اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 15:28

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آزاد کشمیر کے معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار سجاد گل نے کہا ہے کہ کراچی سے راولپنڈی،مظفرآباد کا کرایہ تین ہزار سے 35سو روپے لے کر کشمیری عوام کو ٹرانسپورٹر کوچ سروس نے دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر کراچی اور دیگر صوبوں سے کشمیری عوام جو پاکستان میں محنت مزدوری کرکے واپس عید پر گھر آتے ہیں جہاں وہ اپنے والدین اور بچوں کے ساتھ عید گزارنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ ٹرانسپورٹر عوام کو عید کے موقع پربے جالوگوں کو تنگ کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سردار شیراز مغل،مشتاق مغل مظفر آباد،آفتاب منہاس مظفر آباد،امتیاز سدوزئی،غضنفر سدوزئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے موقع پر پاکستان کے تمام صوبوں باالخصوص کراچی میں کام کرنے والے محنت کش جب اپنے گھروں کو واپس جاتے ہیں تو انہیں یہ ٹرانسپورٹر دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں ان کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائے تاکہ کشمیر ی عوام اور دیگر مسافروں کو باآسانی اپنے اپنے گھروں میں جانے کی سہولیات مل سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شیرازمغل نے کہا ہے کہ سردار سجاد گل نے کراچی میں کشمیری عوام کی بھرپور خدمت اور سپورٹ کر تے ہیں جو قابل تعریف ہے ہم ان کے کردار اور کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :