وائس چانسلرویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کی تین سالہ کارکردگی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے دن رات ایک کرتے ہوئے اس ویمن یونیورسٹی کو دنیا کا جدید ترین تعلیمی ادارہ بنا کر پیش کیا ہے

باغ کے معروف سیاسی سماجی تاجر رہنما سردار خورشید خان کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 22 جون 2017 15:23

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) وائس چانسلرویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان کی تین سالہ کارکردگی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے دن رات ایک کرتے ہوئے اس ویمن یونیورسٹی کو دنیا کا جدید ترین تعلیمی ادارہ بنا کر پیش کیا ہے ‘ڈاکٹر حلیم خان کی آزاد کشمیر میں تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات ہیں جس کے پیش نظر آزاد کشمیر وزرا کرام ان کو آزاد کشمیر اور باالخصوص ضلع باغ کا سرسید کا خطاب بھی دے چکے ہیں وائس چانسلر کی کاوشوں سے آج اس یونیورسٹی میں تقریبا 23سو طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں جس میں اس ادارے کے اندر تمام ضروری اور اہم شعبہ جات میں تعلیم دی جاتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے معروف سیاسی سماجی تاجر رہنما سردار خورشید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے سردار مختار سیاسی وسماجی رہنما،خورشید انجم سیاسی وسماجی رہنما،سید فاروق شاہ تاجر راہنما،راجہ واجد نور تاجر رہنما،سردار الیاس تاجر راہنما،محمد کامران تاجر رہنما،شیخ عقیل سیاسی سماجی راہنما،راجہ اشرف خان،سردار عتیق سیاسی رہنما،جاوید سماجی رہنما،انور خان سیاسی رہنما،وحید خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم کو باقاعدہ وائس چانسلر تعینات کرتے ہوئے ریاست کی پہلی جامعہ خواتین کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا وائس چانسلر نے محدود وسائل سے فوری بنیادی اقدامات کئے جن میں فوری ضروری دفاتر کا قیام اور جامعہ میں شعبہ جات کا اجراء عمل میں لایا جانا تھا ویمن یونیورسٹی باغ نے تین سال کے مختصر عرصے میں میں2300 سے زائد طالبات کو نہ صرف تدریسی سہولیات فراہم کیںاور ضلع باغ کی تاریخ میں ایک سنگ ِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی بار جامعہ میں5شعبہ جات میں PhDکلاسسز کا اجراء کیا جائیگا اس بارے میں HECنے NOCجاری کی حامی بھری ہے جس کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی خدمات کو نہ صرف ضلع باغ کے عوام بلکہ پورے آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ڈاکٹر حلیم خان اس وقت آزاد کشمیر میں واحد چانسلر ہیں جو 22گریڈ میں تعینات ہو کر اس یونیورسٹی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے لیڈران اور دیگر تمام جماعتیں ان کی خدمات کے معترف ہیں ہمیں یقین ہے کہ اس ادارے کے اندر دیگر شعبہ جات میں بھی میں گامزن کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :