تمام علماء کرام لوڈسپیکرکے استعمال کو صرف آذان او ر جمعہ کے روز خطبہ کی حد تک استعمال کریں ‘ڈپٹی کمشنر باغ

جمعرات 22 جون 2017 15:23

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر باغ سردار وحید خان نے کہاکہ لوڈسپیکرکے استعمال پر ماسواے آذان او رجمعہ کے روز عربی خطبہ لوڈسپیکر ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے رمضان المبار ک کااخری عشرہ اختتام پذیر ہورہا ہے ۔مشاہدے میں آرہاہے کہ ختم القران کے موقع پر مساجد میں لوڈسپیکر کے استعما ل کی اطلاع موصول ہورہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر کسی بھی مساجدمیں آذان اورخطبہ جمعہ کے علاوہ لوڈسپیکر استعمال کیاگیاتو ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام علماء کرام سے کہاکہ وہ لوڈسپیکرکے استعمال کو صرف آذان او ر جمعہ کے روز خطبہ کی حد تک استعمال کریں ۔لوڈسپیکر ایکٹ کے تحت اگر آذان یا عربی خطبہ کے علاوہ سپیکر کااستعما ل ہوا تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔