وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے عوامی انقلابی اقدامات سے عام آدمی کو سہولیات میسر آئیں گی‘ موجودہ حکومت نے جو تاریخ ساز بجٹ پیش کیا ہے اس پر فاروق حیدر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور کا بیان

جمعرات 22 جون 2017 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور نے مسلم لیگ ن کی حکومت کو پہلا اور تاریخی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے عوامی انقلابی اقدامات سے عام آدمی کو سہولیات میسر آئیں گی۔ موجودہ حکومت نے جو تاریخ ساز بجٹ پیش کیا ہے اس پر فاروق حیدر اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری احسن منظور کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے الیکشن میں کیئے وعدوں پر عملدرآمد شروع کردیا ہے کہ جلد ہی بلدیاتی انتخابات ہونگے جس سے اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا، انہوںنے کہا کہ ریاست میں پہلی بار ایسا ہوا کہ کہ اتنا تاریخی بجٹ پیش ہوا۔ اپوزیشن حکومتی اقدامات پر مثبت جواب دے تنقید برائے تنقید کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ تنقید برائے تعمیر تمام مسائل کا حل ہے۔ مسلم لیگ ن عوامی حقوق کی نمائندہ جماعت ہے جو ریاست کے اندر تعمیروترقی کا انقلاب چاہتی ہے جس کیلئے مسلم لیگ ن کی حکومت کردار بھی ادا کررہی ہے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا بھی شروع ہو گے ہیں۔

متعلقہ عنوان :