اسلام ایک مکمل ضابطہ زندگی جس کے بغیر مومن کی زند گی نہ مکمل اسلام نے جو درس دیا کوئی مذہب نہیں دے سکتا ‘ماہ رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں مسلمان کا تقوی پرہیز گاری اور مومن کی اپنے رب کے خضور عبادت کا جو ش و خروش کسی ماہ میں نصیب نہیں ہو سکتا

مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف کا یوم جمعہ الودع کے موقع پر خصوصی بیان

جمعرات 22 جون 2017 15:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) اسلام ایک مکمل ضابطہ زندگی جس کے بغیر مومن کی زند گی نہ مکمل اسلام نے جو درس دیا کوئی مذہب نہیں دے سکتا ماہ رمضان المبارک جیسے مقدس ماہ میں مسلمان کا تقوی پرہیز گاری اور مومن کی اپنے رب کے خضور عبادت کا جو ش و خروش کسی ماہ میں نصیب نہیں ہو سکتا جو اجر وثواب اس مقد س ماہ میں اللہ رب العزت کی جانب سے اپنے بندوں کو دیا جاتا ہے بیان کرنا نہ ممکن ہے ماہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں اللہ کی خوشندی کیلئے ایسے کاموں میں وقت صرف کیا جائے جو کل ہمارے لئے ذریعہ نجات کا سبب بنیں ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے چار کھڑی شریف راجہ ظفر معروف نے اپنے بیان یوم جمعہ الودع کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کا مقدس ماہ کچھ روز بعد ہم سے جدا ہونے والا ہے ہمیں اللہ تعالیٰ نے جو دن باقی دیئے اس میں نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا اور ان غریب افراد کی جانب بھی دیکھنا ہو گا جو ہماری امداد کے منتظر ہیںماہ مقدسہ میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف پاکستانی حکمران اقوام متحدہ میں کشمیریوں کیلئے آواز بلند کریں ماہ رمضان اللہ کی جانب سے خاص تحفہ ماہ رمضان کا تقدس رکھنا مسلمانوں پر فرض ، ماہ رمضان میں ہم اپنے کشمیر ی بھائیوں ، بہنوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کی بار گاہ میںدعا گوہ ہیں کہ اللہ پاک مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی کی نعمت سے نوازیں رمضان المبارک کی تمام امت مسلمہ کیلئے عظیم تحفہ اور اللہ رب العزت کا انعام و اکرام ہے اللہ رب العزت نے اس ماہ مبارک کو تمام مہینوں سے افضل ترین مہینہ قرار دیا ہے ، اس مہینہ کی اہمیت و فضیلت کو مد نظر رکھتے ہوئے امت مسلمہ نیکیوں کا خزانہ اکٹھا کر سکتی ہے اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے یہ مہینہ سے افضل ترین مہینہ کوئی بھی دوسرا نہیں ہے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ہر مسلمان کو رمضان المبارک کے تمام روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ پنجگانہ نماز کی ادائیگی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہمارے گناہوں کا بوجھ ہلکا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :