اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ یوکے زیر اہتمام میرپور میں 100 مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک وعیدا لفطرفوڈپیکج کی تقسیم

جمعرات 22 جون 2017 15:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ یوکے زیر اہتمام میرپور میں سو مستحق خاندانوں میں رمضان المبارک وعیدا لفطرفوڈپیکج تقسیم کر دیا گیا ۔ مندوب اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ یو کے آزادکشمیر و پاکستان معروف عالم دین قاری محمد اعظم عارف کی نگرانی اور سرپرستی میں بیوگان ، یتیماء محتاج ، غرباء، معذوراور سفید پوش گھرانوں سے تعلق رکھنے والے سو خاندانوں میں گھی ، آٹا، چاول ، چینی ، مختلف اقسام کی دالیں ، سویاں اور دیگر اشیاء خوردونوش مقامی مسجد میں تقسیم کیا گیا ۔

فوڈ پیکج کی تقسیم میں مصروف مخیر شخصیات چوہدری محمود ڈی ون چوہدری محمد اقبال برمنگھم ، ضمیر الحق ، قاری محمد وارث ، مولانا محمد حسین اور سیکرٹری جنرل کشمیر پریس کلب محمد اقبال خواجہ نے معاونت کی اس موقع پر بیوگان ، غرباء ، معذور اور سفید پوش افراد کی بڑی تعداد نے فوڈ پیکج حاصل کیا ور اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ یو کے اور ان کے ساتھ مالی تعاون کرنے والے یو کے میں مقیم خاندانوں کی ڈھیروں دعائیں بھی دیتے رہے ۔

(جاری ہے)

مندوب اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ یو کے برائے آزادکشمیر و پاکستان قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری جنرل کشمیرپریس کلب اقبال خواجہ نے کہا کہ اسلامک ویلفیئر ٹرسٹ یو کے کی جابن سے ہر سال رمضان المبارک میں سینکڑوں غریب اور مستحق سفید پوشت خاندانوں کو فراخدالانہ فود پیکج کی فراہمی بہترین صدقہ جاریہ اور ان کی عزت نفس مجروح کئے بغیر انسانیت کی بہترین خدمت اور کفالت ہے انسانیت کی اس اعلیٰ خدمت اور مستحق سفید پوشت خاندانوں کے مشکل حالات میں ان کا ہاتھ بٹانا ، یتیموں کو کھانا کھلانے کا بندوبست کرنا رمضان المبارک کے دوران ثواب اور آخرت کی کامیابی کا بھی یقینی ذریعہ ہے ۔

قاری اعظم عارف نے مستحق خاندانوں اور معاونین کی طرف سے چیئرمین اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ یو کے مولانا محمد ابراہیم ، آفتاب انصاری اور دیگر مالی تعاون کرنے والوں کاشکریہ اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العز ان کے جذبہ کاراور مالی صورت میں کی گئی سیادات کو شرف قبولیت عطاء اور ان کی حاجات کو بھی پورافرمائے۔

متعلقہ عنوان :