بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک وسیع قتل گاہ میں تبدیل کر رکھا ہے ‘آئے روز بڑھتی دہشتگردی‘ افواج کی فائرنگ سے کشمیر ی نوجوانوں کے قتل عام کے باوجود عالمی برادری کے مردہ جسم اور ضمیر میں کوئی حرکت پیدا نہ ہونا سنگین انسانی المیہ ہے

امیر جماعت اسلامی میرپور شہر بشیر شگو کا مذمتی بیان

جمعرات 22 جون 2017 15:23

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی میرپور شہر بشیر شگو نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک وسیع قتل گاہ میں تبدیل کر رکھا ہے ‘آئے روز بڑھتی دہشتگردی‘ افواج کی فائرنگ سے کشمیر ی نوجوانوں کے قتل عام کے باوجود عالمی برادری کے مردہ جسم اور ضمیر میں کوئی حرکت پیدا نہ ہونا سنگین انسانی المیہ ہے ۔

یواین او اور نیٹوپاور ممالک کے مسلم اور غیر مسلم اقوام کے حوالہ سے دہرے اور منافقانہ طرز عمل اور مسلمانوں پر بھارتی ریاستی دہشتگردی کو مسلسل نظرانداز کرنے سے ثابت ہو چکا ہے کہ عام کفر کی طاقتیں مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے ایجنڈے پر ایک ہو چکی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دس روز کے اندر 12 کشمیری نوجوانوں کی بھارتی دہشت گرد افواج کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی فوج کو کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا شکار کرنے کیلئے بھوکے بھڑیوں اور کتوں کی طرف چھوڑدیا گیا ہے افغانستان ، عراق اور شام پر امن اور انسانیت کے نام پر یلغار کرنے والے امریکی حکمران مقبوضہ کشیر میں بھارتی افواج کا ظلم و تشدد اور قتل عام کو دیدہ و دانستہ نظر انداز کر کے بھارتی خونخوار حکمرانوں کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تحریک حریت کے راہنما سید علی گیلانی ، یاسین ملک ، محمد عالم اور دیگر راہنماؤں کی مسلسل نظر بندی اور ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں پر نہ تو یواین ، سلامتی کونسل اور نہ ہی ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے ادارون کی غرت جاگ رہی ہے ان کے اندر انسانی حقوق کا دور جاگ رہا ہے ۔