محکمہ آزادکشمیر آرمڈ سروسز بورڈ نے مئی میں آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کے 3499معاملات نمٹائے

جمعرات 22 جون 2017 15:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) محکمہ آزادکشمیر آرمڈ سروسز بورڈ نے بابت ماہ مئی 2017کے دوران آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق فوجیوں کی فلاح وبہبود کے متعلق مختلف نوعیت کے مجموعی طور پر 3499معاملات نمٹائے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ نے 297سابق فوجیوں اور انکی بیوگان کو پنشن ، سابق فوجیوں کے 808بچوں کو فوجی فائونڈیشن سے تعلیمی وظائف دلائے اور 2394متفرق نوعیت کے معاملات نمٹائے۔