برسلز میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بم حملے ملوث شدت پسند کا تعلق داعش سے نکلا

حملہ آور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا ماہرتھا بم گھر میں بنایا، پراسیکیوٹر جنرل کا دعویٰ

جمعرات 22 جون 2017 15:21

برسلز میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بم حملے ملوث شدت پسند کا تعلق داعش سے ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ریلوے اسٹیشن کے قریب بم حملے ملوث شدت پسند کا تعلق داعش سے نکلا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیم کے وفاقی پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ دو روز قبل برسلز کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر دوہرے بم حملے میں ملوث شدت پسند کا تعلق داعش سے تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا ماہر لگتا ہے اور غالب امکان ہے کہ اس نے دھماکے کے لیے استعمال ہونے والا بم اپنے گھر پر تیار کیا تھا۔ پراسیکیوٹر جنرل کے ترجمان ایرک فن ڈیسپیٹ نے ایک بیان میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ برسلز ریلوے اسٹیشن کے مشتبہ حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد اپنے گھر پر تیار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مشتبہ حملہ آور کی رہائش گاہ سے خطرناک کیمیائی مواد بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ حملہ آور داعش کے ساتھ ہمدردی رکھتا تھا۔قبل ازیں بدھ کو بیلجین پراسیکیوٹر جنرل نے ایک بیان میں کہا تھا کہ منگل کی شام برسلز کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر فوجیوں کی گولیوں سے ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق داعش سے تھا اور اس کی عمر چھتیس سال تھی۔تاہم پراسیکیوٹر جنرل کے ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت میں ملزم کی شناخت ظاہرنہیں کی، صرف اس کے نام کے پہلے حروف ع ، ز بتائے ہیں جو مراکشی نژاد تھا اور اس کی تاریخ پیدائش 20 جنوری 1981 بتائی جاتی ہے۔ ملزم ماضی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مشہور نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :