شمالی کوریا کے میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا

ٹرمپ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور وہ اس داخلی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے شمالی کوریا کے خلاف حملے پر غور کر رہے ہیں، ٹرمپ کے احکامات پر عمل سے خطے میں ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے،شمالی کوریائی اخبار

جمعرات 22 جون 2017 15:21

شمالی کوریا کے میڈیا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا
پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) شمالی کوریا کے میڈیا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نفسیاتی مریض قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے میڈیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک نفسیاتی مریض قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیا نگ یانگ حکومت کے حمایت یافتہ ایک اخبار نے جمعرات کے روز لکھا کہ ٹرمپ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور وہ اس داخلی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے شمالی کوریا کے خلاف حملے پر غور کر رہے ہیں۔

اس اخبار کے ایک اداریے میں جنوبی کوریا کو خبردار بھی کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے احکامات پر عمل سے خطے میں ایک نیا بحران کھڑا ہو سکتا ہے۔ پیونگ یانگ کی جانب سے متعدد میزائل تجربات اور اشتعال انگیزی کے سبب امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات اس وقت انتہائی خراب ہیں۔ شمالی کوریا میں زیر حراست ؂امریکی طالب علم اوٹو وارمبیئر کی کومے کی حالت میں امریکا واپسی اور پھر وہاں اس کی موت سے یہ کشیدگی اور زیادہ ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :