ترکی میں نیٹو کے اڈے کے قریب دھماکا،

جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا دھماکا نیٹو بیس کے قریب قبرستان میں ہوا جس سے نیٹو کے اڈے کی بیرونی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا،حکام

جمعرات 22 جون 2017 15:21

ترکی میں نیٹو کے اڈے کے قریب دھماکا،
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ترک میں نیٹو کے اڈے کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں نیٹو کے ایک اڈے کے قریب ایک دھماکا ہوا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

یہ دھماکا نیٹو بیس کے قریب ایک قبرستان میں ہوا اور اس کے نتیجے میں نیٹو کے اڈے کی بیرونی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ دھماکا جمعرات کے روز شہر ازمیر میں ہوا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :