قطری تنازعہ، سعودی اور ترک قیادت مصالحتی کوششیں بڑھانے پر متفق

ترک صدر کا سعودی ا شاہ سلمان اور نئے ولی عہدسے ٹیلی فون رابطہ، قطر بحران کے حل پر تبادلہ خیال سعودی رہنمائوں نے ترکی کی جانب سے قطر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا، طیب اردگان نے سعودی رہنمائوں سے رابطہ کرکے دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیا،ترک صدر کے دفتر کا بیان

جمعرات 22 جون 2017 15:21

قطری تنازعہ، سعودی اور ترک قیادت مصالحتی کوششیں بڑھانے پر متفق
انقرہ/ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون رابطہ کیا ہے جس میں قطری تنازعے کے حوالے سے مصالحتی کوششیں بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی رہنمائوں نے ترکی کی جانب سے قطر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔بیان کے مطابق طیب اردگان نے بدھ کی شام کو سعودی رہنمائوں سے رابطہ کیا اور دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے پر مبارکباد بھی دی۔صدارتی بیان میں کہا گیا کہ ایردوآن اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :