محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب اپنے تمام وسائل غریب نادار و مستحقین کے لیے بروئے کار لا رہا ہے،شرجیل بدر

جمعرات 22 جون 2017 15:18

محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب اپنے تمام وسائل غریب نادار و مستحقین کے لیے ..
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) محکمہ زکوٰة و عشر صوبہ پنجاب اپنے تمام تر وسائل غریب نادار و مستحقین کے لیے بروئے کار لا رہا ہے، جس کے ذریعے ان کی بحالی، علاج معالجے، طلبہ کے تعلیمی وظائف ، جہیز فنڈ اور سماجی بحالی کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔یہ بات ضلع زکوٰة آفیسر شرجیل بدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب اس سلسلے میں ساڑھے 5کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ضلع بھر میں 432افراد پر مشتمل زکوٰة کمیٹیاں کام کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل بدر نے بتایا کہ رواں مالی سال گذارہ الاؤنس کی مد میں 7463مستحق افراد میں 2کروڑ 93لاکھ روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی، جہیز فنڈ کی مد میں 15لاکھ روپے، سماجی بحالی کے لیے 7لاکھ 45ہزار روپے سکولوں مدارس کے طلبہ میں 27لاکھ 45ہزار روپے اور مستحقین کے علاج معالجے کے لیے 20لاکھ 98ہزار روپے، جبکہ عید گرانٹ کی مد میں 21لاکھ25ہزار روپے اور مختلف علاقوں میں ووکیشنل سنٹر ز کے لیے 1کروڑ 76لاکھ 51ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں اس کے علاوہ رکشہ ڈرائیور کی قرعہ اندازی کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اور دو خوش قسمت رکشہ ڈرائیوروں کو اٹک میں ذاتی رکشے خرید کر دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :