ضلع کونسل اٹک میں مالی سال 2017-18کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور

جمعرات 22 جون 2017 15:17

ضلع کونسل اٹک میں مالی سال 2017-18کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور
اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ضلع کونسل اٹک میں مالی سال 2017-18کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا․ بجٹ میں کل آمدنی کا تخمینہ 70کروڑ 10لاکھ 66ہزار250روپے لگایا گیا ہے جبکہ کل متوقع اخراجات 66کروڑ 2لاکھ 90ہزار250روپے ظاہر کیے گئے ہیں یوں 4کروڑ 7لاکھ 76ہزار روپے کا فاضل بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ ضلع کونسل کے گرما گرم بجٹ اجلاس میں بجٹ پیش کرتے ہوئے چیئرپرسن ایمان طاہر نے بتایا کہ ضلع کونسل کو ٹیکسوں اور دیگر مدآت میں 23کروڑ 70لاکھ 27ہزار روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ پنجاب فنانس کمیشن کی جانب سے غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں 15کروڑ 81لاکھ 93ہزار روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 4کروڑ 39لاکھ 42ہزار 500روپے کی گرانٹ مہیا کی جائے گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق گذشتہ سال کی بچت 19کروڑ82لاک 94ہزار 750روپے جبکہ دیگر مدآت میں 6کروڑ 36لاکھ 9ہزار روپے کی آمدن متوقع ہے۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات جو کل بجٹ کا محض 23فیصد ہیں کو مزید کم کر کے ترقیاتی کاموں پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔ضلع کونسل کے ڈویلپمنٹ فنڈز بلا تفریق تمام یونین کونسلز میں ان کی پسماندگی، آبادی اور عوام کو درپیش مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تقسیم کیے جائیں گے۔

جس کے لیے بجٹ میں 18کروڑ 46لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بھی ان کی تجاویز کے مطابق ترقیاتی اخراجات کی مد میں 1کروڑ 44لاکھ روپے کی رقم مہیا کی جائے گی۔ نوجوانوں کے لیے بجٹ کے کل حجم کا 2فیصد (87لاکھ83ہزار250روپی) جبکہ مستحق افراد کی فلاح و بہبود کے لیے 75لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔چیئرپرسن نے اپوزیشن ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بلا تفریق عوام کی خدمت کریں گی اور اپوزیشن اراکین کو بھی برابری کی سطح پر فنڈز تقسیم کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :