بنگلہ دیش نے 50 ہزار ٹن چاول کی درآمد کے لئے نیا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کر دیا

جمعرات 22 جون 2017 15:17

بنگلہ دیش نے 50 ہزار ٹن چاول کی درآمد کے لئے نیا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری ..
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) بنگلہ دیش نے 50 ہزار ٹن چاول کی درآمد کے لئے نیا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کر دیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے چاول کی خریداری کے لئے یہ چوتھا انٹرنیشنل ٹیندر جاری کیا گیا ہے جس کی ڈیڈ لائن 9 جولائی دی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش نے سرکاری سطح پر ویتنام سے 430 سے 470 ڈالر فی ٹن کے حساب سے ڈھائی لاکھ ٹن چاول کی درآمد کے لئے بات کی ہے جبکہ بھارت اور تھائی لینڈ سے بھی بات ہو رہی ہے۔بنگلہ دیش نے اس سے عالمی قبل ٹینڈز کے ذریعے 406 سے 445 ڈالر فی ٹن میں چاول خریدا ہے۔

متعلقہ عنوان :