آزادکشمیرمیں مشہورعالم دین پیرآفتاب شیرازی کی گاڑی کوحادثہ، بیٹا جاں بحق

پیرآفتاب شیرازی اور 2 بیٹے زخمی ‘ اسلام آباد کے ہسپتال منتقل

جمعرات 22 جون 2017 14:46

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) آزادکشمیرمیں مشہورعالم دین پیرآفتاب شیرازی کی گاڑی کوحادثہ، بیٹا جاں بحق‘پیرآفتاب شیرازی اور 2 بیٹے زخمی اسلام آباد کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع حویلی کے مشہور عالم دین پیر آفتاب شیرازی کی گاڑی لسڈنہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، پیر آفتاب شیرازی کا ایک بیٹا جاں بحق جبکہ خود سمیت دو بیٹے زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق پیر آفتاب شیرازی باغ سے حویلی کہوٹہ جا رہے تھے،معمولی زخمیوں کو باغ ہسپتال اور پیر آفتاب کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :