کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد

جمعرات 22 جون 2017 14:42

کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)زرعی ماہرین کے مطابق کھادوں اورجڑ ی بوٹیاں مار ادویہ کوملا کر استعمال کرنے کے فوائد بہت زیاد ہ اورتکنیکی اورمعاشی حوالہ سے کھادوں کی صنعت میںجدت ہے، فصلوں کی بہترخوارک کیلئے بہترین قسم کی جڑی بوٹی اورکیڑے مار دوائی کا استعمال کر نا پڑتاہے، اچھی کیڑے اور بوٹی مار ادو یہ کے بغیر کسانوں کی کھادپرکی گئی سرمایہ کار ی ضائع ہوجاتی ہے، نئی اگنے والی بوٹیاںایک اچھی بوٹی مارسپرے سے جلدختم کی جاسکتی ہے بجائے ا س کے کہ ا س کو خوراک میں کمی لا کر کسی اورذریعے سے ختم کی جا ئے کیونکہ یہ دوائی پود ے کی بیرونی جلد میں داخل ہوکر اپنا اثردیکھائی ہے بہت سے جڑی بوٹیاں کھادوں کے حصول کیلئے فصلوں کے پودوں سے بہتر مقابلے کی طاقت رکھتی ہے ا س لیے شروع کے چھڑ کائو میں کھاد کااستعمال پودوں کی قطار اورخاص کر پودے کے بیج کے قریب رکھیں تا کہ و ہ کھاد سے بھر پور استفاد ہ حاصل کر سکے ۔