و ز یر اعلی پیکج کے تحت مستحقین میں چیکوں کی تقسیم

جمعرات 22 جون 2017 14:42

و ز یر اعلی پیکج کے تحت مستحقین میں چیکوں کی تقسیم
سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)غریب لوگوں کی امد اد سے اللہ پا ک کی رضا حاصل ہوتی ہے حکومت پنجا ب عید کے مو قع پر غریب او ر حق دا ر لوگوں کو عیدکی خوشیوں میں شامل کر نے کیلئے ار بو ں رو پے کی امداد دے ر ہی ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہارانہوںنے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منورغوث اور اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی شمائلہ منظور نے وز یر اعلی پیکج کے تحت مستحقین میں امداد ی چیک تقسیم کر نے کی تقریب سے خطا ب کے دورا ن کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر میں ار بو ں رو پے کی مد میں فی گھرانہ 25ہزار رو پے دیئے گئے ہیں رکن صو با ئی اسمبلی ر انا منو رغو ث نے ا س مو قع پر بتا یا ہے کہ و ز یر اعلی پنجا ب میاں شہبازشر یف نے تحصیل سلانوا لی میں میر ی سفارش پر 50سے زا ئد لوگوں میں 2کروڑ سے زا ئد کے چیک بھجوا ئے ہیں جو ہم آ ج تقسیم کررہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی مسائل سے اچھی طرح واقف ہے اور عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنا نے کیلئے دستیا ب وسائل سے عملی اقدا ما ت کررہی ہے ۔