پشاور میں دوسرے آل پاکستان شہداء آرمی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد‘مسٹ کے سپورٹس ٹیچرز راشد محمود کی بحیثیت امپائر ٹورنامنٹ میں شرکت

جمعرات 22 جون 2017 14:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) دوسرا آل پاکستان شہداء آرمی بیڈ منٹن ٹورنامنٹ پشاور میں انعقاد کیا جس میں ملک بھر سے تمام ڈیپارٹمنٹ اور صوبائی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بڑی گرم جوشی سے شرکت کی اور بیڈ منٹن کے فروغ کیلئے ٹورنامنٹ کو بہت اچھے طریقے سے کامیاب کیا اور امید ظاہر کی کہ آرمی ایسے ٹورنامنٹ باقاعدگی سے ہر سال منعقد کرتی رہے گی ٹورنامنٹ میں جہاں کھلاڑیوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے ڈیپارٹمنٹ اور صوبے کیلئے اعزاز حاصل کیا اور کامیابی حاصل کی وہاں آزاد کشمیر سے میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ) کے سپورٹس ٹیچرز راشد محمود کی بحیثیت امپائر ٹورنامنٹ میں شامل ہونا آزادکشمیر اور مسٹ کیلئے بہت اعزاز کی بات ہے جس کیلئے مسٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن (ستارہ امتیاز) رجسٹرار محمد وارث، ڈائریکٹر سپورٹس عابد حسین اور دیگر اعلیٰ آفیسران اور طلباء و طالبات مبارک باد کے مستحق ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن اور آزادکشمیر بیڈ منٹن ایسوسیایشن ملک بھر میں بیڈ منٹن کے فروغ کیلئے بہت اچھے اقدامات کر رہی ہے اور جہاں بھی کوئی ٹورنامنٹ ہوتا ہے اس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کروانا چاہتا ہے تاکہ کھلاڑی ذہنی طور پر اپنے آپکو بین الاقوامی مقابلوں کیلئے تیار رکھیں ۔ پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن ملک بھر میںکوچنگ کورس اور ٹریننگ کیمپ کے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور انشاء اللہ پاکستان بہت جلد بیڈ منٹن میں بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کرئیگا۔

متعلقہ عنوان :