استورمیں ٹی بی سے بچائوکے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 22 جون 2017 14:19

استورمیں ٹی بی سے بچائوکے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)ضلع استورکے دورافتادہ علاقہ پریشنگ رمخامیںٹی بی سے بچائوکے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کاانعقادکیاگیا۔ورکشاپ کا مقصدلیڈی ہیلتھ ورکرز کوٹی بی سے بچائو کے حوالے سے اختیاطی تدابیر اوردیگراقدامات سے آگاہی فراہم کرناتھا۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹربشیراحمدنے کہاکہ ورکشاپ میں لیڈی ہیلتھ ورکرزکوٹی بی سے بچائواوردیگرمتعلقہ معلومات فراہم کی گئی،ٹی بی کے مریضوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ ورکشاپ کااہتمام کیاگیا تاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکوٹی بی کے حوالے سے مکمل آگاہی فراہم کیاجاسکیں۔

انہوںنے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹی بی کے مشتبہ مریض کوفوری طورپرنزدیک ہسپتال میں داخل کرے تاکہ انہیں بروقت اورموثرعلاج فراہم کیاجاسکے۔