ترکی میں نیٹو کے اڈے کے قریب دھماکا

جمعرات 22 جون 2017 14:19

ترکی میں نیٹو کے اڈے کے قریب دھماکا
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ترکی کے مغربی حصے میں نیٹو کے ایک اڈے کے قریب دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا جمعرات کے روز شہر ازمیر میں نیٹو بیس کے قریب ایک قبرستان میں ہوا جس کے نتیجے میں نیٹو کے اڈے کی بیرونی دیواروں کو معمولی نقصان پہنچا تاہم کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔یہ ۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :