اسرائیل یہودی آباد کاری سے متعلق قراردادیں نظر ا نداز کررہا ہے، نیکولائے ملادینوف
غزہ ’بارود کا ڈھیر‘ بن چکا کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے،غزہ میں دو ملین افرادکو انتشار ،تقسیم کرنے کے غیرانسانی ہتھکنڈوں کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا، یو این مندوب
جمعرات 22 جون 2017 14:19
(جاری ہے)
مگر اسرائیل اس قرارداد پرعمل درآمد کرنے سے فرار اختیار کررہا ہے۔ملادینوف نے کہا کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری غیرقانونی ہے اور اسے غیرقانونی قرار دینے کے لیے گذشتہ برس سلامتی کونسل کی منظور کردہ قرارداد 2334 ایک ٹھوس ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہاسرائیل نے فلسطین میں غیرقانونی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کے حوالے سے ماضی میں منظور کی جانے والی تمام قراردادوں کو بھی نظرانداز کیا۔ اسرائیلی ریاست فلسطین میں یہودی آباد کاری کا غیرقانونی سلسلہ جاری رکھ کر تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہایت افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبات پر مبنی قراردادوں کو ٹھکرا رہا ہے۔اقوام متحدہ کے امن مندوب نے غزہ کی پٹی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ ’بارود کا ڈھیر‘ بن چکا ہے جو کسی بھی وقت دھماکے سے پھٹ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں دو ملین افرادکو انتشار اور تقسیم کرنے کے غیرانسانی ہتھکنڈوں کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.