دو ماہ سے بند بجلی گھر کوچالو کرنے کیلئے مصر نے غزہ کو ایک ملین لیٹر خام تیل فراہم کرنے کی اجازت دیدی

جمعرات 22 جون 2017 14:19

دو ماہ سے بند بجلی گھر کوچالو کرنے کیلئے مصر نے غزہ کو ایک ملین لیٹر ..
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) مصری حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں دو ماہ سے بند بجلی گھر کوچالو کرنے کیلئے ایک ملین لیٹر خام تیل فراہم کرنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد ایندھن سے لدے ٹرک رفح گذرگاہ کے راستے غزہ داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق حال ہی میں مصری حکومت اور غزہ کی پٹی میں انتظامی امور کی نگران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے درمیان ایک سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت غزہ کی پاور اتھارٹی مصر سے بغیر ٹیکس کے خام تیل حاصل کرنے کی مجاز قرار دی گئی تھی۔

غزہ کی پٹی کے محکمہ خزانہ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین یوسف الکیالی نے توقع ظاہر کی ہے کہ مصر کی طرف سے آج یا کل مزید ایک ملین لیٹر خام تیل غزہ کو سپلائی کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کو مصر کی جانب سے فراہم کیے جانے والے خام تیل کو گاڑیوں کے لیے استعمال نہیں کیاجائے گا بلکہ اسے غزہ کی پٹی میں بجلی پیدا کرنے والے پاور جنریٹروں کو چالو کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :