ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی کو حکو مت کی اہم تو جہ اور حمایت کی ضرورت ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی

جمعرات 22 جون 2017 14:07

ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی کو حکو مت کی اہم تو جہ اور حمایت کی ضرورت ہے، قائم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی نے اپٹما ، پاکستان ٹیکسٹا ئل ایکسپو ر ٹرز ایسو سی ایشن ، پاکستان ہو زری مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشنز ، پاکستا ن بیڈ شیٹ ایسو سی ایشنز اور دیگر ٹیکسٹا ئل کی ہڑ تا ل پر تشو یش کا اظہار کیا جو کہ ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی کو بہت نقصان پہنچا ئے گی۔

ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی پاکستان کی قومی آمد نی میں آٹھ فیصد اور برا ٓمد ات میں 60فیصد سے زائد contributکر تی ہے اور 40فیصد سے زائد صنعتی مز دور وں کو روزگافرا ہم کر تی ہے ۔ یہ بات ایف پی سی سی آئی کے قا ئم مقا م صدر عام عطا باجو ہ نے کہی انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل انڈسٹر ی انڈ سٹر ی پہلے ہی بہت سے مسائل جن میں گیس اور بجلی کی کمی کے مسائل اہم کا شکا ر ہے اور اسکی بر آمدارت بھی مسلسل کمی کا شکا ر ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی کو حکو مت کی اہم تو جہ اور حمایت کی ضرورت ہے تا کہ وہ پاکستان کی معیشت میں متحرک کردار ادا کر سکیں ۔ کسی بھی قسم کا منفی ایکشن نہ صر ف ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی کو نقصان پہنچا ئے گا ۔ بلکہ ٹیکسٹا ئل کے مز ید یو نٹس کو بند کر سکتا ہے اور بے رو زگاری کا با عث بن سکتی ہے۔ عا مر عطا با جو ہ نے وزارت تجا رت اور وزارت فنا نس پر زور دیا کہ اپٹما اور دیگر ایسو سی ایشنز کے مسائل کو حل کر ے اور ملک کے بہتر مفا د کے لیے مو جو دہ بحرا ن کو ختم کر ے۔

انہوں نے حکومت سے مز ید درخواست کی کہ وہ ایکسپو رٹر ز کے ریفنڈ ز جلد ازجلد جا ری کر ے اور پرائم منسٹر نے جنو ری میں جو 180ارب کا پیکیج کا اعلان کیا تھا اس پر بھی جلد از جلد رعملدار آمد کروائے ۔ انہوں نے یہ بھی مطا لبہ کیا کہ بجلی کے بلو ں میں جو 3.63رو پے کلو واٹ فی کھنٹہ Levyچارج کیاگیا ہے اسکو بھی واپس لے اس کے علاوہ ٹیکسٹائل سے متعلق چین اور بھا رت سے بر آمد ات کو بھی روکے تا کہ ٹیکسٹا ئل انڈ سٹر ی کو مکمل تبا ہی سے بچا یا جا کسے ۔

اس کے علاوہ پچھلے سال حکومت نے جو ٹیکسٹائل پالیسی (2014-19) کا اعلان کیا تھا اس پر بھی جلد ازجلد عمل در آمد کروائے ۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے در خواست کی کہ اس معاملے میں مداخلت کر ے اور level playing فیلڈ فرا ہم کر ے کیو نکہ پاکستان میں پیداواری لا گت بہت زیا دہ ہے خا ص طور پر پاکستان میں یو ٹیلٹی کی قیمتیں بہت زیا دہ ہیں علاقا ئی ممالک خا ص طور پر ویت نا م ، بھارت ، بنگلا دیش سر ی لنکا وغیرہ کے مقابلے میں جسکی وجہ سے پاکستانی اشیا ء بین الا قوامی سطح پر مقا بلے کی سکت نہیں رکھتی ۔