مارکیٹ کی بدلتی ضروریات

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فارن ایکسچینج مینوئل پر نظر ثانی کا آغاز کردیا

جمعرات 22 جون 2017 14:07

مارکیٹ کی بدلتی ضروریات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مارکیٹ کی بدلتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر حال ہی میں فارن ایکسچینج مینوئل پر نظر ثانی کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کی سہولت کے لیے نئے ضوابط متعارف کرانا، موجودہ ہدایات کو سادہ بنانا، فاضل پہلوں کو خارج کرنا اور مجاز ڈیلروں کو بتدریج اختیارات سونپنا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں مینوئل کے سات ابواب پر نظر ثانی کی گئی ہے جو مجاز ڈیلرز، زر مبادلہ کے مجاز ریٹس، زر مبادلہ کی سہولتوں، مجاز ڈیلرز کے زر مبادلہ کھاتوں اور بیرونی کرنسیوں کی خریدوفروخت، غیرملکی بینک برانچوں کے روپے کے نان ریزیڈنٹ کھاتوں اور کرسپانڈنٹس اور قرضے، اوور ڈرافٹس اور گارنٹیز سے متعلق ہیں۔ اس کے علاوہ زر مبادلہ کے کاروبار کے لیے محدود اجازت کے عنوان سے ایک نیا باب بھی ڈرافٹ کیا گیا ہے۔ ان ابواب کے مسودے اسٹیک ہولڈرز کا فیڈ بیک حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ www.sbp.org.pk پر رکھ دیے گئے ہیں۔مجاز ڈیلرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز 14 جولائی 2017 تک اس ای میل پتے پر نظر ثانی شدہ ابواب کے بارے میں اپنی تجاویز بھیجیں: [email protected]

متعلقہ عنوان :