امریکہ : ریاست ہوسٹن میں ایف سولہ طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی ، پائلٹ کو بچا لیا گیا

جمعرات 22 جون 2017 14:07

امریکہ : ریاست ہوسٹن میں ایف سولہ طیارے میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی ..
ہوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) امریکی ریاست ہوسٹن میں ٹیک آف کے دوران ایف سولہ طیارے میں آگ لگ گئی تاہم پائلٹ کو زندہ بچا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ایرو سپیس دفاعی کمانڈ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف سولہ طیارہ اور اس کا پائلٹ تربیتی مشن پر روانہ ہورہے تھے کہ اس دوران ٹیک آف کرتے ہوئے طیارے میں اچانک آگ لگ گئی ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پائلٹ کو بچا لیا اور زخمی حالت میں اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے آتشزدگی کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :