منشیات سمگلروں کی روک تھام کیلئے میکسیکو کی سرحد پر سولر دیوار تعمیر کی جائے گی ، ڈونلڈ ٹرمپ

جمعرات 22 جون 2017 14:07

منشیات سمگلروں کی روک تھام کیلئے میکسیکو کی سرحد پر سولر دیوار تعمیر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر سولر دیوار کی تعمیر کی نئی تجویز پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ منشیات اسمگلروں کے ملک میں داخلے سے روک تھام کیلئے میکسیکو کی سرحد پر ایک سولر دیوار تعمیر کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جنوبی سرحد پر سورج کی تپش بہت زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم اس سرحد پر سولر دیوار کی تعمیر کے خواہاں ہیں کہ وہ یہ دوار تحفظ کے ساتھ توانائی پیداوار میں بھی معاون ہو انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے میکسیکو کو بھی بہت زیادہ رقم ادا کرنا ہوگی

متعلقہ عنوان :