امر یکی صدر ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں ، شمالی کوریا

جمعرات 22 جون 2017 14:04

امر یکی صدر ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں ، شمالی کوریا
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2017ء) شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نفسیاتی مریض ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی اخبار سینمن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور اب وہ ملکی سیاسی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے شمالی کوریا پر پیشگی حملے کے آئیڈیا کا کھیل کھیل رہے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کو بھی اس حقیقت کا ادراک کرنا چاہیے کہ نفسیاتی مریض ڈونلڈ ٹرمپ صرف تباہی کی طرف رہنمائی کرینگے واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ میزائل تجربات کے بعد پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے

متعلقہ عنوان :