ہلمندکےشہرلشکرگاہ میں خود کش دھماکا،15افراد جاں بحق اور50 سےزائد زخمی ہوگئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 جون 2017 13:50

ہلمندکےشہرلشکرگاہ میں خود کش دھماکا،15افراد جاں بحق اور50 سےزائد زخمی ..
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22جون2017ء) : افغانستان کے شہرلشکرگاہ میں دہشتگردوں نے خود کش حملہ کردیا، جس کے نتیجہ میں 15 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ہلمند کےعلاقےلشکرگاہ میں کابل بینک کی برانچ پر کاربم حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتیں لرزگئیں، دھماکے کے باعث لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے۔ دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔ زخمیو ں کوہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشتبہ افراد کی نگرانی بھی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :