شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں جلد بحال ہو جائیں گی، آسٹریلیا

جمعرات 22 جون 2017 13:49

شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں جلد بحال ہو جائیں گی، آسٹریلیا
کینبرا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) آسٹریلیا کی ڈیفنس فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کی فضائیہ جلد ہی شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں بحال کر دے گی۔ جمعرات کوامریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رواں ہفتے امریکی لڑاکا طیارے کی طرف سے شام کے ایک جنگی ہوائی جہاز کو مار گرانے کے بعد آسٹریلیا نے احتیاطی تدبیر کے طور پر شام میں اپنی فضائی کارروائیاں معطل کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کینبرا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیفنس فورس کے سربراہ مارک بنسکن کا کہنا تھا کہ 6 آسٹریلوی لڑاکا طیاروں نے اس بنا پر کارروائیاں معطل کی تھیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے کیونکہ شام میں فضائی صورتحال بہت پیچیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اب زیادہ وقت نہیں لگے گا جب آپ دوبارہ ان کارروائیوں کو ہوتا دیکھیں گے۔بنسکن کا کہنا تھا کہ ان کے لڑاکا طیارے حالیہ دونوں میں موصل سے داعش کا قبضہ واگزار کروانے کے لیے عراقی فورسز کی معاونت میں بھی مصروف رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :