فاٹا میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ضروری ہنر سکھانے کیلئے مجموعی طور پر 44مراکز قائم

جمعرات 22 جون 2017 13:41

فاٹا میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ضروری ہنر سکھانے کیلئے مجموعی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) وفاقی حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقہ جات میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ضروری ہنر سکھانے کیلئے مجموعی طور پر 44مراکز قائم کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیاربنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس ضمن میں مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور دیگر ضروری ہنر سکھانا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قبائیلی خواتین کو بااختیاربنانے اورانہیں بہ آسانی روزگار فراہم کرنے کے ضمن میں مختلف قبائیلی ایجنسیوں میں 44تربیتی مراکز قائم گئے ہیں جہاں خواتین کو سلائی کڑھائی،ایمبرائیڈری اور دیگر ضروری ہنر سکھائے جارہے ہیں۔ان مراکز پرمجموعی طور پر381ملین روپے کی لاگت آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :