رمضان بازار کے آخری 2 دن عید بازار میں تبدیل کئے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،شاہین احسان

جمعرات 22 جون 2017 13:29

رمضان بازار کے آخری 2 دن عید بازار میں تبدیل کئے جانے کا فیصلہ خوش آئند ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازار کے آخری دو دن عید بازار میں تبدیل کئے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، ہر طبقہ کے لوگ سستے داموں اشیاء خرید کر عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں گے،ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بزنس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین و سماجی شخصیت شاہین احسان مغل نے رمضان بازار میں ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ دورہ کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان بازار کا انعقاد جس احسن طریقہ سے پورے مہینے جاری رہا اور پھر آخری دو دن عوام کی سہولت کیلئے اس رمضان بازار کو عید بازار میں تبدیل کرنا ڈپٹی کمشنر کی اہل سرگودھا سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

متعلقہ عنوان :