کل ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا

جمعرات 22 جون 2017 13:29

کل ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)سرگودھا سمیت کل ملک بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قبلہ اول کی آزادی‘ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف مقامات پر جلوس نکالے جائیں گے، جبکہ یوم القدس کے حوالہ سے مختلف مقامات پر خصوصی محافل کا اہتمام ہوگا، مساجد میں فلسطین کی آزادی ‘ مسلمانوں کے اتحاد اور دنیا بھر میں جاری مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویئے کے خلاف بھی پر امن احتجاج کیا جائے گا۔