کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین ہفتہ کو سرگودھا پہنچے گی

جمعرات 22 جون 2017 13:29

کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین ہفتہ کو سرگودھا پہنچے گی
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین براستہ سرگودھا ‘ لالہ موسیٰ‘ پشاور کیلئے روانہ ہوگی،یہ ٹرین کل بروز ہفتہ سرگودھا پہنچے گی جو بعد ازاں پشاور کیلئے روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ ریلوے نے مختلف شہروں کیلئے عید سپیشل ٹرینوں کا اجراء کیا ہے جبکہ کئی ٹرینوں کے ساتھ مسافروں کی سہولت کیلئے اضافی بوگیاں بھی لگائی ہیں تاکہ لوگ اپنے پیاروں میں عید منانے کیلئے ریلوے کی سفری سہولتوں سے مستفید ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :