چارسدہ میں دفعہ 144اسلحہ نماکھلونوں پرپابندی

جمعرات 22 جون 2017 13:14

چارسدہ میں دفعہ 144اسلحہ نماکھلونوں پرپابندی
چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء)ڈپٹی کمشنرطاہرظفرعباسی نے ہوائی فائرنگ اوراسلحہ نما کھلونوں کی خریدوفروخت پردفعہ 144نافذکردیا،ڈپٹی کمشنرچارسدہ طاہرظفرعباسی کے دفترسے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرکے نوٹس میں یہ بات لائی گئی کہ چاند رات پرہوائی فائرنگ کرنے سے امان وامان کی صورتحال بگڑسکتی ہے جبکہ بازاروں میں اسلحہ نماکھلونوں کی سرعام فروخت سے بچوں میں اسلحہ کاکلچرفروغ پارہاہے۔

(جاری ہے)

جس پرکارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے دس دن کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے اوربازاروں میں اسلحہ نما کھلونوں کی خرید وفروخت پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی ،نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188کے تحت کاروائی عمل میںلائی جائیگی۔