خیبر گرین نے دوسرا آل پاکستان پی اے فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر سیف السلام تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

جمعرات 22 جون 2017 13:06

خیبر گرین نے دوسرا آل پاکستان پی اے فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) خیبر گرین کلب نے خیبر فائٹر کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر دوسر آل پاکستان پی اے فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا، ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انجینئر سیف السلام تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر فاٹا فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر اصغر خان آفریدی اور اسوا فٹ بال اکیڈمی اسلام آباد کے کوچ محمد صدیق بنگش کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،ٹورنامنٹ میں اول آنے والی ٹیم خیبر گرین کلب کو ونر ٹرافی کے ساتھ بیس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم خیبر فائٹر کلب کو رنر اپ ٹرافی دی گئی، صدام حسین کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی،اشفاق خان کو ٹاپ سکورر اور سیف اللہ سنی کو بہترین گول کیپرقرار دیا گیا ہے، جمرود فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں خیبر گرین کلب نے خیبر فائٹر کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے شکست دے کر دوسر آل پاکستان پی اے فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرکے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا،وقفے تک خیبر گرین کلب کو خیبر فائٹر کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل تھی، خیبر گرین کلب کی جانب سے پہلے ہاف کے 10 ویں منٹ میں راشد نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جوکہ مقررہ وقت تک جاری رہی، ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی خیبر گرین کلب کے کوچ محمد صدیق بنگس نے بتایا کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑی جذبے اور متحد ہو کر اچھے کھیلے ہیں اور توقع کے مطابق رزلٹ دیا ہے اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اصغر خان آفریدی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 28 ٹیموں نے حصہ لیاجن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ٹورنامنٹ ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا گیا اور اس ٹورنامنٹ سے فاٹا میں فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا-

متعلقہ عنوان :