حکمرانوں کو غریب قوم کی لوٹی دو لت کا حساب دینا ہو گا ‘ شنیلا روت

جمعرات 22 جون 2017 13:04

حکمرانوں کو غریب قوم کی لوٹی دو لت کا حساب دینا ہو گا ‘ شنیلا روت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شنیلا روت نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو غر یب قوم کی لوٹی دو لت کا حساب دینا ہو گا ان کے اقتدا ر کا سور ج غرو ب ہو نے ہی والا ہے۔وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں مختلف اضلاع سے آئے ہوئے مینارٹی ونگ کے رہنمائوں سے گفتگو کررہی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ان کا شفاف احتساب کے نتیجے میں سر خرو ہونے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ،حکمران دعویٰ کر رہے ہیں کہ ان کا پہلے بھی چار مرتبہ احتساب ہو چکا ہے اور وہ سرخرو ہوئے اگر ایسا ہے تو پھر پانچویں مرتبہ احتساب پر اتنا شور کیوں مچایا جارہا ہے ۔

لیکن اصل حقیقت یہ ہے کہ پہلی مرتبہ شفاف احتساب ہو رہا ہے اور ان کیلئے اپنی جان بچانا مشکل ہورہا ہے ۔ انہوںنے مزید کہاکہ پانامہ کیس ملکی تاریخ کے اہم ترین موڑ پر کھڑا ہے اس کا فیصلہ بڑی اہمیت کا حامل ہو گا ، ملک کے چور وزیراعظم کا احتساب مکمل ہونے کے بعد کرپٹ مافیا کو یقین ہو جائے گا کہ اس ملک میں سب کا بے رحمانہ احتساب ممکن ہے، ملک سے کرپشن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ تحریک انصا ف کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

متعلقہ عنوان :