ہانگ کانگ کے بنیادی قانون نے استحکام و خوشحالی برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،بنگلہ دیشی صحافی

یہ قانون قومی خود مختاری سلامتی و ترقی کے مفادات کے تحفظ کے بنیادی مقصد کو پورا کرنے میں کامیاب رہا ہے

جمعرات 22 جون 2017 13:00

ہانگ کانگ کے بنیادی قانون نے استحکام و خوشحالی برقراررکھنے میں اہم ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ایک ماہر نے یہاں کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی چین میں واپسی کے بعد گذشتہ بیس برسوں میں ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر ) کے بنیادی قانون پر کامیابی سے عملدرآمد نے ہانگ کانگ میں خوشحالی اور استحکام کو برقراررکھنے میں اہم کردارادا کیا ہے، یکم جولائی 1997ء کو چینی حکومت نے ہانگ کانگ پر خود مختار کے استعمال کو سنبھالا اور ہانگ کانگ سرزمین چین میں واپس آ گیا اور چینی سرزمین کے ساتھ مشترکہ ترقی کی وسیع سڑک پر گامزن ہو گیا ، چین کے آئین کے مطابق نافذ کئے جانے والے بنیادی قانون میں ’’ ایک ملک دو نظام ‘‘ اور اعلیٰ درجے کی خود مختار ی کے ساتھ ’’ ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ نظام چلانے ‘‘ کے رہنما اصولوں کی بات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے ممتاز انگریزی فنانش روزنامے فنانشل ایکسپریس کے سینئر صحافی محبو ب الرشید نے کہاکہ اس بنیادی قانون میں ایچ کے ایس اے آر میں خوشحالی واستحکام برقرار رکھنے میں بیس برسوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قانون قومی خود مختاری ،سکیورٹی و سلامتی و ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے علاوہ ہانگ کانگ کی طویل المیعاد خوشحالی و استحکام کو برقراررکھنے کے بنیادی مقصد پورے میں کامیا ب رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر اور سرزمین چین کی مربوط اور مشترکہ ترقی نے نہ صرف ان کی مجموعی مسابقت کو بہتر بنایا ہے بلکہ دنیا کو مختلف نظام ہائے کے علاقوں کے درمیان تعاون کے نئے تجربے سے روشناس کرایا ہے اور اس طرح ’’ ایک ملک دو نظام ‘‘ کو تقویت پہنچائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ ایک ملک دو نظام ‘‘ بنیادی سرکاری پالیسی ہے جو حکومت چین نے ملک کے پر امن اتحاد کے حصول کیلئے اپنائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :