عوام کوچاند رات پرہوائی فائرنگ سے گریز کرناچاہئے،شبیرحسین

جمعرات 22 جون 2017 12:32

عوام کوچاند رات پرہوائی فائرنگ سے گریز کرناچاہئے،شبیرحسین
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) محکمہ شہردفاع کے ایڈیشنل چیف وارڈن شبیرحسین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ چاندرات پرہوائی فائرنگ سے گریز کرکے شہریوں کی زندگی کوہوائی فائرنگ سے محفوظ کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاک بھارت میچ جیت کے بعد ہوائی فائرنگ سے متعدد افرادزخمی ہوگئے تھے جبکہ اب خدشہ ہے کہ چاندرات پرہوائی فائرنگ کی صورت میں مزیدجانیں ضائع ہوجائیںگی۔انہوںنے کہاکہ شہری ہوائی فائرنگ کی بجائے وہ یہ رقم مستحق افراد میں بانٹ لیں تاکہ وہ عید کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :