امریکہ کی روس پر پابندیوں میں مزید سختی

جمعرات 22 جون 2017 12:23

امریکہ کی روس پر پابندیوں میں مزید سختی
واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جون2017ء) امریکہ نے روس پر پابندیوں کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے ہے۔امریکی وزارت خزانہ نے روس پر موجودہ پابندیوں کے اثرات کوبرقرار رکھنے کے لئے مزید 19 اشخاص اور 19 اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔پابندی فہرست میں داخل کیے جانے والے افراد کی اکثریت علیحدگی پسندلوہانسک اور دونتسک کے عہدیداروں پر مشتمل ہے تو روسی حکومت کے بعض حکام کا بھی مذکورہ فہرست میں شامل ہونا باعث ِ توجہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیوں میں توسیع کیے جانے کے اعلان کے ایک روز بعد امریکی وزارت خزانہ نے ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے واقعات کی بنا پر عائد موجودہ پابندیاں روس کی جانب سے منسک معاہدے کی تمام تر ذمہ داریوں کو پوری کرنے تک جبکہ کریمیا کے حوالے سے پابندیاں جزیرہ نما علاقے پر غیر قانونی قبضے کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔خیال رہے کہ یورپی یونین کونسل نے گزشتہ روز اپنے اعلان میں روس کے کریمیا اور سواستوپول کے ساتھ غیر قانونی الحاق کی بنا پر عائد پابندیوں کو 23 جون 2018 تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :