عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ

شاہ فیصل کالونی اور گلستانِ جوہر میں ایک ہی گروہ نے دکانوں کا صفایا کردیا‘پولیس نے کورنگی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو ہلاک کردیا‘ ماڈل کالونی پولیس نے بھی 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار

جمعرات 22 جون 2017 12:14

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) شاہ فیصل کالونی اور گلستانِ جوہر میں ایک ہی گروہ نے دوکانوں کا صفایا کردیا۔ جبکہ پولیس نے کورنگی میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈاکو کو ہلاک کردیا۔ ماڈل کالونی پولیس نے بھی 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے کیٹل فارم میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فارم کا مالک زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔کورنگی میں ہی پولیس نے اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ڈاکو شیراز اور آصف کو گرفتار کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے اسلحہ ، چھینے گئے موبائل فون اور خنجر بر آمد کرلئے۔دوسری جانب پولیس نے شارع فیصل پر میٹرو بینک کے قریب کیش لیکر نکلنے والے شہری کو لوٹنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈکیت ناصر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی جبکہ پولیس نے ماڈل کالونی سے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر یاسین غوری سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :