روس میں خطرناک سیلفی کا شوق، 7 دن میں 6 بچے ہلاک

جمعرات 22 جون 2017 12:11

روس میں خطرناک سیلفی کا شوق، 7 دن میں 6 بچے ہلاک
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) روس میں خطرناک سیلفی لینے کی کوشش میں ایک ہفتے کے دوران 6 بچے جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں بچوں اور نوجوانوں میں پر خطر سیلفیز لینے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کوشش میں صرف ایک ہفتے کے دوران اب تک 6 بچے ہلاک ہوچکے ۔ہلاک ہونے والوں میں سے کوئی ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاور پر چڑھتے ہوئے سیلفی لینے کی کوشش میں تھا، تو کوئی آتی ٹرین کے سامنے کھڑے ہوکر سیلفی لے رہا تھا۔ایک بچے کی موت کرنٹ لگنے سے اس وقت ہوئی جب وہ ٹرین پر چڑھ کر سیلفی بنا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :