کولمبیا اور فرانس کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط

جمعرات 22 جون 2017 12:06

کولمبیا اور فرانس کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کیلئے معاہدوں پر دستخط
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2017ء) کولمبین صدر جوآن مینول سانٹوس نے فرانسیسی صدر ایمانیول میخارون سے ملاقات کی۔ فرانسیسی صدر نے کولمبئین صدر کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کو سراہا۔ کولمبیا کے صدر جوآن مینول سانٹوس فرانس کے تین روزہ دورے پیرس پہنچے تھے جہاں فرانسیسی صدر ایمانیول میخارون اور انکی اہلیہ نے کولمبین صدر کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے پہلے دن دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر کولمبئین صدر نے پچھلے ہفتے کولمبیا میں ہونے والے بم دھماکے میں فرانسیسی شہری کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ فرانسیسی صدر نے کولمبئین صدر کی جانب سے قیام امن کی کوششوں کو سراہا اور فرانس کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :